Difference between revisions of "ٹوپی والا بندر(آڈیو کہانی )سرگرمی صفحہ"
Line 60: | Line 60: | ||
# '''دستکاری:'''طلباء سے بندر یا کسی اور جانور کا ماسک بنانے کو کہیں۔ یہ سرگرمی ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد دے گی۔ | # '''دستکاری:'''طلباء سے بندر یا کسی اور جانور کا ماسک بنانے کو کہیں۔ یہ سرگرمی ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد دے گی۔ | ||
− | '''کتاب سے جوڑنا:''' | + | === '''کتاب سے جوڑنا:''' === |
− | |||
مذکورہ موضوع پر مبنی نصابی کتب کے اسباق سے انہیں جوڑا جا سکتا ہے۔ | مذکورہ موضوع پر مبنی نصابی کتب کے اسباق سے انہیں جوڑا جا سکتا ہے۔ |
Revision as of 14:58, 2 September 2024
یہ سرگرمی صفحہ طلباء کے زبان سیکھنے کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل آڈیو کہانیوں کو ایک تعلیمی آلے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔
تعارف:
بندر نقل کرنے میں بہت ماہر ہوتے ہیں ان کی اسی عادت کا فائدہ اٹھاکر ٹوپی والے نے اپنی ٹوپیاں ان سے واپس لے لیں۔
کہانی کا ماخذ: پرتھم اسٹوری ویور
موضوعات: تخلیقی سوچ، پیشے، سماجی-جذباتی تعلیم
موزوں برائے: ہائر پرائمری،جماعت ۴،جماعت ۵،جماعت ۶،جماعت ۷
تعلیمی مقاصد:
1. طلباء کہانی سنیں اور اس میں پیش آنے والے واقعات کو سمجھ سکیں۔
2. طلباء مختلف پیشوں اور ان کی اہمیت کو پہچان سکیں۔
3. طلباء تخلیقی طور پر سوچ سکیں اور زبانی / تحریری اظہار کر سکیں۔
4. طلباء کہانی سے سبق سیکھ سکیں اور اسے اپنی زندگی سے جوڑ سکیں۔
کمرۂ جماعت کی سرگرمیاں:
یہاں کچھ طریقے ہیں جن سے آپ اس کہانی کو اپنی کلاس میں لے جا سکتے ہیں۔
قبل از سننے کی سرگرمیاں:
آڈیو کہانی میں مشغول ہونے سے پہلے، طلباء کو ان سرگرمیوں میں شامل کریں:
1. حرکیاتی سرگرمی: دائرہ اندر اور باہر
طلباء کو ایک دائرے میں کھڑا کریں اور انہیں ہدایات دیں کہ کب اندر آئیں اور کب باہر جائیں۔ یہ کھیل بچوں کی توجہ مرکوز کرنے اور جسمانی حرکت کی تربیت کے لیے مفید ہے۔
2. تدریسی وسائل:
بندر کا چہرہ ماسک: بندر کی طرح دکھنے کے لیے ماسک بنائیں اور بچوں کو پہنائیں تاکہ وہ کہانی میں کردار کی نقل کرسکیں۔
جنگل کا چارٹ: کلاس میں جنگل کا ایک چارٹ آویزاں کریں جس پر مختلف جانوروں کی تصاویر ہوں تاکہ بچے کہانی کے ماحول کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔
3. نظم: "ہم ہیں سارے جہاں کے بندر"
نظم گائیں اور طلباء کو اس میں شامل کریں۔ انہیں مختلف جذباتی حالتوں (خوشی، غصہ، اداسی) کی نقل کرنے کا کہیں۔
سننے کے دوران کی سرگرمیاں:
جب طلباء آڈیو کہانی سن رہے ہوں، تو انہیں ان متعامل سرگرمیوں کے ساتھ مشغول رکھیں:
اداکاری:طلباء کو دو گروپوں میں تقسیم کریں۔ ایک گروپ ٹوپی والے کا کردار ادا کرے اور دوسرا بندر کا۔ اس سرگرمی کے ذریعے بچے کہانی کے مناظر کو بہتر سمجھ سکیں گے۔
اشیاء کی فروخت :طلباء کو مختلف پیشوں کے بارے میں بتائیں جیسے "ٹوپی والا"، "آئس کریم والا"، "پین والا"۔طلباء سے ان پیشوں سے متعلق معلومات دریافت کریں۔
جنگل میں منگل :طلباء کو مختلف جانوروں کے ماسک بنانے کے لیے دستکاری کا مواد فراہم کریں۔ اس کے بعد ان ماسک کو پہن کر "جنگل میں منگل" کا کھیل کھیلیں۔ یہ سرگرمی بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کہانی کے موضوع سے جوڑتی ہے۔
1. کلیدی الفاظ کی تلاش:کہانی کے دوران طلباء کو "ٹوپی"، "بندر"، "جنگل"، وغیرہ جیسے کلیدی الفاظ پر دھیان دینے کا کہیں۔ان الفاظ کو جملوں میں استعمال کرنے کو کہیں۔
2. وقفہ اور گفتگو:کہانی کے کسی اہم موڑ پر وقفہ دیں اور طلباء سے پوچھیں کہ اگر وہ ٹوپی والے کی جگہ ہوتے تو کیا کرتے؟ یہ سوال ان کے تخلیقی خیالات کو ابھارے گا۔
سننے کے بعد کی سرگرمیاں:
جب طلباء نے آڈیو کہانی سن لی ہو، تو ان کی سمجھ کو مضبوط کریں اور ان کی تعلیم کو ان سرگرمیوں کے ساتھ بڑھائیں:
- کہانی دوبارہ سنانا:طلباء کو چھوٹے گروپوں میں تقسیم کریں اور ان سے کہیں کہ وہ اپنے الفاظ میں کہانی دوبارہ سنائیں۔
- متبادل انجام:طلباء کو کہانی کا متبادل انجام بنانے کی ترغیب دیں۔ مثلاً اگر بندر ٹوپیاں واپس نہ کرتا تو کیا ہوتا؟ ان کے متبادل انجام پر بحث کریں۔
- مائنڈ میپ:لفظ "بندر" پر مبنی مائنڈ میپ بنائیں۔ مثلاً: بندر: شرارت، اچھل کود، جنگل، درخت، پھل، پتے وغیرہ۔
- دستکاری:طلباء سے بندر یا کسی اور جانور کا ماسک بنانے کو کہیں۔ یہ سرگرمی ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد دے گی۔
کتاب سے جوڑنا:
مذکورہ موضوع پر مبنی نصابی کتب کے اسباق سے انہیں جوڑا جا سکتا ہے۔