Difference between revisions of "اتوار کی میٹھی دعوت(آڈیو کہانی)سرگرمی صفحہ"
(Created page with " یہ سرگرمی صفحہ طلباء کے زبان سیکھنے کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل آڈیو کہانیوں کو ایک تع...") |
|||
Line 1: | Line 1: | ||
− | + | <div dir="rtl" class="mw-content-rtl"> | |
یہ سرگرمی صفحہ طلباء کے زبان سیکھنے کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل آڈیو کہانیوں کو ایک تعلیمی آلے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ | یہ سرگرمی صفحہ طلباء کے زبان سیکھنے کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل آڈیو کہانیوں کو ایک تعلیمی آلے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ | ||
Line 49: | Line 49: | ||
=== '''کتاب سے جوڑنا:''' === | === '''کتاب سے جوڑنا:''' === | ||
مذکورہ موضوع پر مبنی نصابی کتب کے اسباق سے انہیں جوڑا جا سکتا ہے۔ | مذکورہ موضوع پر مبنی نصابی کتب کے اسباق سے انہیں جوڑا جا سکتا ہے۔ | ||
+ | </div> |
Latest revision as of 10:21, 2 September 2024
یہ سرگرمی صفحہ طلباء کے زبان سیکھنے کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل آڈیو کہانیوں کو ایک تعلیمی آلے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔
تعارف:
سمرن جیت اور ویر اپنی اپنی پسندیدہ مٹھائیاں لانے کے لئے منجیت پاجی کی دکان پر جاتے ہیں آئیے منجیت پاجی کو مزیدار چیزیں تولتے ہوئے دیکھیں اور جانیں کے دکان پر ان تینوں نے کیا کیا خریدا۔
کہانی کا ماخذ: پرتھم اسٹوری ویور
موضوعات: ریاضی کی مہارتیں، کھانے کی اشیاء، سماجی تعلقات
موزوں برائے:ہائر پرائمری ۔جماعت ۴،جماعت ۵،جماعت ۶،جماعت ۷
تعلیمی مقاصد:
- طلباء کہانی سنیں اور ریاضی کے تصورات کو سمجھیں۔
- طلباء کھانے کی اشیاء اور ان کے وزن کا حساب لگانے میں مہارت حاصل کریں۔
- طلباء کہانی کی بنیاد پر اپنے تجربات اور خیالات کا اظہار کر سکیں۔
- طلباء آپسی تعلقات اور اتحاد کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔
کمرۂ جماعت کی سرگرمیاں:
یہاں کچھ طریقے ہیں جن سے آپ اس کہانی کو اپنی کلاس میں لے جا سکتے ہیں۔
قبل از سننے کی سرگرمیاں:
آڈیو کہانی سننے سے پہلے، طلباء کو ان سرگرمیوں میں شامل کریں جو ان کی توجہ اور سننے کی مہارت کو بڑھانے کے لیے بنائی گئی ہیں:
- بازار کا تجربہ: طلباء سے پوچھیں کہ کیا انہوں نے کبھی بازار جاکر چیزیں خریدی ہیں؟ اگر ہاں، تو ان کا تجربہ کیسا رہا
- کھیرکا گیت:کھیر ایسے بنائیں گے، ہم سب ملکر کھائیں گے، چمچہ چمچہ چمچے سے ہم کھائیں گے" جیسے گیت گائیں اور طلباء سے کہیں کہ وہ گانے کے ساتھ اداکاری کریں۔
- کھانے کی اشیاء کی فہرست: طلباء سے کہیں کہ وہ اپنی پسندیدہ مٹھائیاں یا کھانے کی چیزیں لکھیں اور انہیں کلاس میں شیئر کریں
سننے کے دوران کی سرگرمیاں:
کہانی سنتے وقت طلباء کو ان متعامل سرگرمیوں کے ساتھ مشغول رکھیں:۔
وقفہ اور گفتگو:
- کہانی کو اس وقت وقفہ دیں جب منجیت پاجی مٹھائیاں تول رہے ہوں اور طلباء سے پوچھیں کہ انہوں نے کبھی وزن کیا ہے یا چیزیں خریدی ہیں؟ ان کا تجربہ کیسا رہا؟ یا
- وزن کا حساب:، طلباء سے کہیں کہ وہ مختلف چیزوں کے وزن کا اندازہ لگائیں۔
- واقعات کی ترتیب: طلباء کو کہانی کے واقعات کی ترتیب بتانے والے تصویری کارڈز دیں اور انہیں صحیح ترتیب میں رکھنے کو کہیں
سننے کے بعد کی سرگرمیاں:
- کہانی دوبارہ سنانا:کلاس کو چھوٹے گروپوں میں تقسیم کریں اور ہر گروپ سے کہانی کو اپنے الفاظ میں دوبارہ سنانے کو کہیں۔
- متبادل انجام:طلباء کو کہانی کے متبادل انجام بنانے کا چیلنج دیں۔ جیسے - اگر سمرن جیت اور ویر کو مٹھائی نہیں ملی تو کیا ہوتا؟
- کہانی سے متاثر فن:طلباء سے کہیں کہ وہ ایک تصویر بنائیں جس میں وہ بتائیں کہ اگر وہ منجیت پاجی کی دکان پر ہوتے تو کون سی مٹھائی خریدتے؟
- طلباء کو اس نظم کی اداکاری کرنے دیں، جیسے "بازار جاکر آونگی، میں دودھ بیچ کر آونگی"۔
- ترازو بنانا:طلباء کو دستکاری کے ذریعے ترازو بنانے کا چیلنج دیں اور 100, 200 ,250 ,500گرام کے وزن کے پتھر استعمال کرنے کو کہیں۔
- دعوت دینا:طلباء کو دعوت کے کارڈ بنانے، فون پر دعوت دینے اور مٹھائیاں خریدنے کی اداکاری کرنے دیں
کتاب سے جوڑنا:
مذکورہ موضوع پر مبنی نصابی کتب کے اسباق سے انہیں جوڑا جا سکتا ہے۔