راجو اور ترکاری – (آڈیو کہانی) سرگرمی صفحہ

From Karnataka Open Educational Resources
Revision as of 12:50, 2 December 2024 by Marzia (talk | contribs) (added Category:Urdu using HotCat)
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)
Jump to navigation Jump to search

     

    یہ سرگرمی صفحہ طلباء کے زبان سیکھنے کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل آڈیو کہانیوں کو ایک تعلیمی آلے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

تعارف:

اسکول کے راستے میں راجو کو طرح طرح کی سبزیاں بستہ لٹکائے نظر ٓآتی ہیں جو اس کے ساتھ ساتھ چل رہی ہوتی ہیں لیکن انہیں دیکھ کر سوائے اس کے کوئی حیران نہیں ہوتا آخر کیوں؟

کہانی کا ماخذ:پرتھم اسٹوری ویور

موضوعات:جذبات و احساسات،سبزیوں کی پہچان،مزاحیہ

موزوں برائے:ہائر پرائمری،جماعت ۴،جماعت۵،جماعت۶،جماعت ۷

تعلیمی مقاصد:

    1. طلباء کہانی سنیں اور اپنی تخلیقی سوچ کو بڑھائیں۔

    2. طلباء مختلف سبزیوں اور ترکاریوں کے نام اور ان کی خصوصیات سے واقف ہوں۔

    3. طلباء انسانی جذبات و احساسات کو سمجھیں اور ان کا اظہار کریں۔

    4. طلباء اردو زبان کے قواعد کو سمجھیں اور استعمال کریں۔

    5. طلباء اپنی زندگی کے تجربات کو کہانی سے جوڑ سکیں۔

کمرۂ جماعت کی سرگرمیاں:

یہاں کچھ طریقے ہیں جن سے آپ اس کہانی کو اپنی کلاس میں لے جا سکتے ہیں۔

'قبل از سننے' کی سرگرمیاں:

طلباء کو آڈیو کہانی سننے سے پہلے ان سرگرمیوں میں شامل کریں جو ان کی توجہ اور دلچسپی کو بڑھانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

  1. آج آپ نے صبح میں کیا کھایا؟طلباء سے ان کے ناشتہ کے بارے میں بات کریں اور انہیں اپنی پسندیدہ یا ناپسندیدہ کھانے کی اشیاء کے بارے میں بتانے کو کہیں۔
  2. سبزیوں کی فہرست:طلباء کو سبزیوں کی تصویریں دکھائیں اور انہیں اپنی پسندیدہ سبزیوں کو منتخب کر کے ان پر رنگ بھرنے کا چیلنج دیں۔
  3. بحث و مباحثہ:رنگ، ذائقہ، فوائد، استعمالات، پودے کی قسم اور حصے جیسے موضوعات پر طلباء کے ساتھ مباحثہ کریں۔

سننے کے دوران کی سرگرمیاں:

آڈیو کہانی سننے کے دوران طلباء کو ان متعامل سرگرمیوں کے ساتھ مشغول رکھیں تاکہ وہ کہانی کے ساتھ متحرک رہیں۔

  1. کلیدی الفاظ کی تلاش:طلباء کو سبزیوں اور جذبات جیسے الفاظ کی ایک فہرست دیں اور انہیں کہانی سننے کے دوران ان الفاظ پر دھیان دینے کے لیے کہیں۔
  2. کہانی کے کرداروں کی اداکاری:طلباء سے کہیں کہ وہ راجو اور دیگر کرداروں کی اداکاری کریں، جیسے سبزیوں کے ساتھ چلنا اور ان کے ساتھ بات چیت کرنا۔

سننے کے بعد کی سرگرمیاں:

کہانی سننے کے بعد طلباء کی سمجھ کو مضبوط کریں اور ان کی تعلیم کو بڑھانے کے لیے ان سرگرمیوں کو شامل کریں۔

  1. کہانی کی بنیاد پر سوالات:طلباء سے پوچھیں:
    • کیا انہوں نے کبھی راجو کی طرح خواب دیکھا؟
    • انہیں کیسا محسوس ہوا؟
    • کیا وہ کبھی بازار گئے ہیں؟ وہاں کیا دیکھا؟
  2. اپنے خواب کا اشتراک:طلباء سے کہیں کہ وہ اپنے کسی خواب کے بارے میں بتائیں جو انہیں یاد ہو۔
  3. کہانی دوبارہ سنانا:طلباء سے کہانی کو اپنے الفاظ میں دوبارہ سنانے کو کہیں اور اس کے کرداروں اور واقعات پر تبصرہ کریں۔
  4. فن کی سرگرمی:طلباء کو ان کی پسندیدہ سبزی کی تصویر بنانے اور اس پر رنگ بھرنے کی سرگرمی دیں۔
  5. بحث و مباحثہ:سبزیوں کے رنگ، ذائقہ، فوائد، اور ان کے استعمالات پر طلباء کے ساتھ بحث کریں۔

کتاب سے جوڑنا:

مذکورہ موضوع پر مبنی نصابی کتب کے اسباق سے انہیں جوڑا جا سکتا ہے۔