حکیم صاحب کی ہچکیاں(آڈیو کہانی)سرگرمی صفحہ
یہ سرگرمی صفحہ طلباء کے زبان سیکھنے کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل آڈیو کہانیوں کا ایک تعلیمی آلے کے طور پر استعمال کرنےکی کوشش کا حصہ ہے۔
تعارف:
ماہِ رمضان تھا اور حکیم صاحب کو ہچکیوں کا عارضہ لاحق ہوا۔ ہچکیاں بند ہوں اس کے لیے وہ پانی بھی نہیں پی سکتے تھے۔ یہ ہچکیاں بند کرنے کے لیے حکیم صاحب کون سی تتراکیب اختیار کرتے ہیں۔ کیا اُن کے مریض بھی اُن کی مدد کرتے ہیں؟
موضوعات:ہمدردی و شفقت،جذبات و احساسات،مزاحیہ
موزوں برائے:ہائر پرائمری
تعلیمی مقاصد:
- بچوں میں متوازن غذا کی اہمیت اور صحت مندی کی معلومات فراہم کرنا۔
- روزمرہ زندگی میں غذائی اشیاء کے استعمال کو بہتر طریقے سے سمجھانا۔
- اخلاقی تعلیم اور دوسروں کی مدد کرنے کے جذبے کو اجاگر کرنا۔
کمرہ جماعت کی سرگرمیاں:
یہاں کچھ طریقہ کار ہیں جن کے ذریعے آپ کہانی کو کمرہ جماعت میں لے جا سکتے ہیں۔
قبل از سننے کی سرگرمیاں:
- متوازن غذا کی پہچان
- بچوں کو مختلف قسم کی غذاوں کے بارے میں بتایا جائے اور ان سے سوالات کیے جائیں ، جیسے "پھلوں، سبزیوں اور اناج میں سے کون سی غذا صحت کے لیے مفید ہے؟"
- گروپ ایکٹیوٹی - غذائی اشیاء کی تصاویر بنانا
- ایک گروپ ترکاریوں کی تصاویر بنائے گا، دوسرا گروپ مٹھائیوں کی اور تیسرا گروپ مختلف اناج کی تصاویر بنائے گا۔
- گھر کے نسخوں پر بحث
- بچوں سے سوال کیا جائے گا: "جب آپ بیمار ہوتے ہیں تو آپ کے گھر والے کون سی چیز تیار کرتے ہیں؟" اس سرگرمی سے بچوں کو مختلف ثقافتوں میں صحت کے نسخوں پر گفتگو کرنے کا موقع ملے گا۔
سننے کے دوران کی سرگرمیاں:
طلبہ سے دریافت کریں کہ جب آپ کو ہچکیاں لگتی ہیں تو آپ اسے کم کرنے کے لیے کیا کیا نسخے آزماتے ہیں۔یا ہچکیوں کی طرح اور کون کون سی چیزیں روزمرہ زندگی میں آپ کے ساتھ پیش آتی ہیں۔جیسے ہاتھ میں کھجلی ہونا وغیرہ۔
- کہانی پر سوالات آپ کو کیا لگتا ہے کہ حکیم صاحب کو ہچکیاں کیوں آئیں؟
- گاؤں والوں نے ان کی مدد کرنے کی کوشش کیسے کی؟
- "اس کہانی میں کون سا جملہ الگ انداز سے بولا گیا ہے؟" اس سوال کے ذریعے بچوں کو کہانی کے مختلف حصوں میں مختلف اندازوں سے جملوں کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔
- مکالمہ بازی
- کہانی میں حکیم صاحب اور مریض کے درمیان مکالمہ سنایا جائے گا، اور بچوں سے کہا جائے گا کہ وہ ان مکالموں کو مختلف انداز میں بیان کریں۔
- ہچکی کے علاج کا ذکر
- بچوں سے سوال کیا جائے گا: "ہچکی کا علاج مختلف آوازوں یا انداز سے کس طرح بیان کیا گیا؟"
- طلبہ سے پوچھیں کہ ان کو ہچکیاں آتی ہیں تو وہ کیا کرتے ہیں؟
سننے کے بعد کی سرگرمیاں:
- بازار کی پیشکش
- طلبہ سے کہا جائے کہ وہ ایک ڈرامے کے ذریعے بازار کا منظر پیش کریں، جس میں مختلف دکانوں پر غذا کی خرید و فروخت دکھائی جائے۔
- غذائی اشیاء کی خریداری کا مظاہرہ
- بچوں سے کہا جائے گا کہ وہ اپنی پسندیدہ ترکاریوں، اناج اور مٹھائیوں کی خریداری کا مظاہرہ کریں۔ اس سرگرمی سے بچوں کو غذا کے بارے میں عملی طور پر سمجھنے کا موقع ملے گا۔
- گروہ کی سرگرمی - کہانی کی پیشکش
- بچوں کو کہانی کو گروہ کے ذریعے پیش کرنے کے لیے کہا جائے گا، جس میں وہ مختلف کرداروں کی نقل اتاریں گے۔ اس سے بچوں میں خود اعتمادی اور تخلیقی صلاحیتوں کا فروغ ہوگا۔
- دوسروں کی مدد کرنا
- بچوں سے سوال کیا جائے گا: "اگر آپ حکیم صاحب کی جگہ ہوتے تو آپ کیا کرتے؟" اس سے بچوں میں دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ بیدار ہوگا۔
کتاب سے جوڑنا:
جماعت ششم :اردو زباندانی(نظم پند نامہ)