قبل از سننے کی سرگرمیاں

From Karnataka Open Educational Resources

قبل از سننے کی سرگرمیاں کیا ہیں؟

قبل از سننے کی سرگرمیاں وہ ہیں جو طلباء کو کہانی یا مواد سننے کے لئے تیار کرتی ہیں۔ یہ سرگرمیاں سننے کے اصل کام سے پہلے کی جاتی ہیں تاکہ سننے کا تجربہ ہموار اور مؤثر ہو سکے۔ یہ طلباء کو پچھلی معلومات کو فعال کرنے، اہم الفاظ سیکھنے، اور سننے کے مقصد کو واضح کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

قبل ازسننے کی سرگرمیاں کیوں استعمال کریں؟

قبل از سننے کی سرگرمیاں زبان کے کمرۂ جماعت میں خصوصی طور پر مفیدہو سکتی ہیں۔ ان سرگرمیوں کے کچھ اہم فوائد یہ ہیں:

  1. پچھلی معلومات کو فعال کرنا: طلباء کو اس بارے میں یاد دلانا کہ وہ پہلے سے کیا جانتے ہیں۔
  2. پیش گوئی کی حوصلہ افزائی اور توقعات کو بڑھانا: طلباء کو یہ سوچنے پر مجبور کرنا کہ وہ کیا سن سکتے ہیں اور سننے کے لئے واضح مقاصد مقرر کرنا۔
  3. سیاق و سباق کی تیاری: پس منظر کی معلومات فراہم کرنا تاکہ کہانی کو سمجھنا آسان ہو جائے۔
  4. 'ذخیرۂ الفاظ کا' تعارف: اہم الفاظ سیکھانا تاکہ سننے کی تفہیم آسان ہو۔

قبل از سننے کی سرگرمیاں فوقی ادراکی( میٹا-کگنیٹو) ترقی میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہیں یعنی یہ طلباء کو سننے کی حکمت عملیوں کو سیکھنے میں مدد دے سکتی ہیں، جیسے نوٹس لینا، پیش گوئی کرنا، یا جو کچھ سنا ہے اس کا خلاصہ تیار کرنا۔ اس سے وہ زیادہ مؤثر سننے والے بن سکتے ہیں۔

قبل از سننے کی سرگرمیوں کی مثالیں

درج ذیل سرگرمیاں مختلف مہارت کی سطحوں اور کلاس روم کے سیاق و سباق کے مطابق ڈھالی جا سکتی ہیں۔ یاد رکھیں کہ آسان کاموں سے آغاز کریں اور جیسے جیسے طلباء آرام دہ ہوتے جائیں، پیچیدگی کو بتدریج بڑھائیں۔

مثال سرگرمی کی تفصیل سرگرمی کا نام نمبر شمار
مثال: "سلمیٰ کہتی ہیں کہ اپنے ناک کو چھوئیں"، سلمیٰ کہتی ہیں کہ دروازے کی طرف اشارہ کریں"، "تالی بجائیں" (طلباء کا اس پر ردعمل ) استاد ہدایات دیتے ہیں اور طلباء عمل کے ساتھ جواب دیتے ہیں۔ وٹل فزیکل ریسپانس (TPR) سرگرمیاں ۱
مثال: جانوروں کے بارے میں کہانی سنانے سے پہلے، طلباء سے پوچھیں کہ وہ کتنے زیادہ جانوروں کے نام بتا سکتے ہیں۔ موضوع کو متعارف کروائیں اور طلباء سے پوچھیں کہ وہ اس بارے میں کیا جانتے ہیں۔ کہانی کے موضوع کو طلباء کے ذاتی تجربات سے جوڑیں۔ تبادلۂ خیال ۲
"مثال:جنگل"، "کھو گیا"، اور "بچاؤ" جیسے الفاظ متعارف کریں، جب کہانی ایک جنگل میں مہم پر مبنی ہو۔ وضاحت کریں کہ طلباء کہانی کے دوران کس چیز پر توجہ دیں۔ ذخیرۂ الفاظ ۳
مثال:طلباء کو بتائیں کہ وہ کہانی میں مرکزی کرداروں اور ان مسائل پر توجہ دیں جو انہیں درپیش ہیں۔ طلباء کو کچھ ہدایات دیں جن پر عمل کرنا ہے۔ مقصد طے کرنا ۴
مثال:کسی شہر کی کہانی سنانے سے پہلے، مصروف سڑکوں، عمارتوں، اور پارکوں کی تصاویر دکھائیں۔ طلباء کو کچھ ہدایات دیں جن پر عمل کرنا ہے۔ تصاویر کا مشاہدہ ۵