Anonymous

Changes

From Karnataka Open Educational Resources
Created page with " '''یہ سرگرمی صفحہ طلباء کے زبان سیکھنے کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل آڈیو کہانیوں کو ایک..."


'''یہ سرگرمی صفحہ طلباء کے زبان سیکھنے کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل آڈیو کہانیوں کو ایک تعلیمی آلے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔'''

=== '''تعارف''' ===
دو لڑکیاں سمندر کے کنارے ٹہل رہی تھیں۔ ایک لڑکی نے سیپی دیکھی اور دوسری نے اسے اٹھا لیا، جس پر دونوں میں جھگڑا ہوا۔بالآخر اس جھگڑے کا حل کیسے نکلا اس کا ذکر اس کہانی میں کیا گیا ہے۔

'''کہانی کا ماخذ:'''

لڑائی کا نتیجہ

'''موضوعات:'''

اخلاقی تعلیم، سماجی سلوک، اشتراک،مسائل کا حل

'''موزوں برائے:'''

HPS، جماعت 4، 5، 6، 7،

=== '''تعلیمی مقاصد:''' ===

# طلباء کہانی سنیں اور سمجھنے کی کوشش کریں۔
# طلباء کہانی کی بنیاد پر سماجی رویوں اور اشتراک پر گفتگو میں شامل ہو سکیں۔
# طلباء تخلیقی طور پر سوچ سکیں اور زبانی/تحریری اظہار کر سکیں۔
# طلباء اپنی زندگی سے تعلقات قائم کریں اور اپنے خیالات/تجربات کا اشتراک کریں۔
# طلباء گفتگو کرنے میں اعتماد محسوس کریں کہ انہیں کہانی میں کیا پسند ہے/ناپسند ہے، کہانی/بحث سے انہیں کیسا محسوس ہوا۔

=== کمرۂ جماعت کی سرگرمیاں ===
'''یہاں کچھ طریقے ہیں جن سے آپ اس کہانی کو اپنی کلاس میں لے جا سکتے ہیں :'''

==== '''سننے سے پہلے کی سرگرمیاں''' ====
آڈیو کہانی میں مشغول ہونے سے پہلے، اپنے طلباء کو ان سرگرمیوں میں شامل کریں جو ان کی سننے کی مہارتوں اور توجہ کو بڑھانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

طلباء کو سمندر کے کنارے ٹہلنے کا منظر ذہن میں لانے کو کہیں ۔سمندر کے ارد گرد کا نظارہ بیان کریں انہیں محسوس کرنے کو کہیں ۔ طلباء سے مختلف حرکتیں کروائیں۔جیسے (ہاتھوں کو پانی کی لہروں کی طرح حرکت دیں)

** کنارے (ہاتھوں سے کنارے کی شکل بنائیں)
** مچھلی (مچھلی کی طرح تیرنے کی حرکت کریں)
** کشتی (ہاتھوں سے کشتی کی حرکت بنائیں)،

** "سمندر کے کنارے ایک بچہ کھیل رہا تھا" (طلباء ہاتھوں سے پانی کی لہریں بنائیں)
** "اچانک ایک بڑی مچھلی نظر آئی" (طلباء مچھلی کی طرح تیرنے کی حرکت کریں)
** "بچہ کشتی میں بیٹھ کر سمندر کی سیر کرنے لگا" (طلباء کشتی کی حرکت بنائیں) وغیرہ

==== '''سننے کے دوران کی سرگرمیاں''' ====
جب طلباء آڈیو کہانی سن رہے ہوں، تو انہیں ان متعامل سرگرمیوں کے ساتھ مشغول رکھیں۔

# '''کلیدی الفاظ کی تلاش:''' طلباء کو کلیدی الفاظ کی ایک فہرست فراہم کریں جیسےلڑکیاں، سیپی، سمندر، آدمی، وغیرہ اور طلباء سے کہیں کہ کہانی میں ان کا ذکر سننے کے دوران دھیان دیں۔ جب وہ ہر لفظ سنیں تو طلباء سے ہاتھ اٹھانے یا ایک مخصوص اشارہ کرنے کے لیے کہیں۔
# '''واقعات کی ترتیب:''' کہانی کے کلیدی واقعات کو دکھانے والے تصویری کارڈز کا ایک سیٹ تیار کریں جو بے ترتیب ہوں۔ گروپوں میں، طلباء سے کہیں کہ وہ تصویروں کو صحیح ترتیب میں لگائیں۔ طلباء سے کہیں کہ وہ ترتیب دی گئی تصویروں کا استعمال کرتے ہوئے آخر میں کہانی سنائیں۔
# کہانی میں وقفہ : کہانی کو اس وقت وقفہ دیں جب ایک لڑکی سیپی دیکھتی ہے اور طلباء سے پوچھیں کہ آگے کیا ہوا؟ ii. اس وقت وقفہ دیں جب دونوں آپس میں لڑنے لگتی ہیں ان سے پوچھیں ان کے مطابق آگے کیا ہوا ہوگا وغیرہ۔

==== '''سننے کے بعد کی سرگرمیاں''' ====
جب طلباء نے آڈیو کہانی سن لی ہو، تو ان کی سمجھ کو مضبوط کریں اور ان کی تفہیم کو ان سرگرمیوں کے ساتھ بڑھائیں۔

# '''کہانی دوبارہ سنانا:''' کلاس کو چھوٹے گروپوں میں تقسیم کریں اور ہر گروپ سے اپنے الفاظ میں کہانی دوبارہ سنانے کو کہیں۔ طلباء کی مدد کے لئے اشارے یا کہانی کے نقشے فراہم کریں۔
# '''متبادل انجام:''' طلباء کو کہانی کے متبادل انجام بنانے کا چیلنج دیں۔ آپ اس کے لئے دلچسپ اشارے شامل کر سکتے ہیں (جیسے - اگر آدمی سیپی نہ لیتا تو کیا ہوتا؟یا پھر اگر لڑکیاں خود ہی مسئلہ حل کر لیتیں؟) طلباء سے اپنے متبادل انجام کا اشتراک کرنے کو کہیں اور بحث کریں کہ کیا/کیسے مختلف انجام کہانی کے پیغام یا تھیم کو تبدیل کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ ان سے درج ذیل سوالات پوچھے جا سکتے ہیں جیسے

* "آپ کو کیا لگتا ہے، کیا لڑکیوں کے درمیان جھگڑا حل کرنے کا کوئی بہتر طریقہ ہو سکتا تھا؟ آپ کیا تجویز کریں گے؟"
* "آدمی نے سیپی کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کر کے دونوں لڑکیوں کو دیا۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ انصاف کا بہترین طریقہ تھا؟ کیوں یا کیوں نہیں؟"
* "جب لڑکیاں جھگڑ رہی تھیں، تو آپ کو کیا لگتا ہے،سیپی کااصل حقدار کون ہے ؟جس نے سیپی کو دیکھا ؟یا جس نے سیپی کو اٹھایا؟

* "اگر آپ اس کہانی کے کردار ہوتے، تو آپ اس موقع پر کیا کرتے؟ کیا آپ لڑائی کرتے یا کوئی اور طریقہ اپناتے؟"

# '''تعاون کا کھیل:''' ایک کھیل منعقد کریں جہاں طلباء کو مل کر کسی مسئلے کا حل نکالنا ہو، جیسے ایک پزل حل کرنا یا کسی تعمیراتی کام کو مکمل کرنا۔
# '''سماجی مسئلے کا حل:''' طلباء سے کہا جائے کہ وہ اپنی زندگی میں پیش آنے والے جھگڑوں کا حل تلاش کریں اور کلاس میں اس پر بحث کریں۔
# '''جذبات کی شناخت:''' طلباء سے ان کے جذبات کے بارے میں بات کریں جب وہ کسی چیز پر جھگڑتے ہیں تو انہیں کیسا محسوس ہوتا ہے۔
# '''تعاون اور اشتراک:''' طلباء سے بات کریں کہ کیسے مل جل کر رہنا اور چیزوں کو بانٹنا بہتر ہوتا ہے۔
# کہانی کے مختلف کردار بچوں میں تقسیم کریں اور انہیں ایک چھوٹا سا ڈراما پیش کرنے کے لئے کہیں۔
# '''کہانی سے متاثر فن:''' طلباء سے پوچھیں کہ کون سی صورتحال انہیں کسی خاص جذبات کا احساس دلاتی ہے – جیسے انہیں خوشی اور غم محسوس کرانے والی کون سی چیز ہے۔ آپ طلباء سے ایک تصویر/ایک منظر کھینچنے کو کہیں جو مختلف جذبات محسوس کرتے وقت ان کے خیالات/احساسات کو ظاہر کرتی ہے۔ کلاس روم میں آرٹ ورک کو دکھائیں اور طلباء سے ان کے آرٹ ورک کی وضاحت کرنے کو کہیں۔