آم کا درخت(آڈیو کہانی)سرگرمی صفحہ

From Karnataka Open Educational Resources
Revision as of 12:49, 2 December 2024 by Marzia (talk | contribs) (added Category:Urdu using HotCat)
(diff) ← Older revision | Latest revision (diff) | Newer revision → (diff)
Jump to navigation Jump to search

 

یہ سرگرمی صفحہ طلباء کے زبان سیکھنے کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل آڈیو کہانیوں کا ایک تعلیمی آلے کے طور پر استعمال کرنےکی کوشش کا حصہ ہے۔

تعارف :

کہانی ایک بچے گڈو میاں کی ہے جو اپنے آنگن میں موجود آم کے درخت سے بہت محبت کرتا ہے۔ گڈو میاں شرارتی اور نٹ کھٹ ہونے کے باوجود سب کے دلوں کے راج دلارے ہیں۔ آم کا درخت ان کے دادا جان کی نشانی ہے اور گڈو میاں کا سب سے عزیز دوست ہے۔ دونوں میں گہری دوستی ہے۔ پھر ایک دن اچانک ایسا کون سا واقعہ پیش آتا ہے جس سے گڈو میاں اور آم کا درخت جدا ہوجاتے ہیں ۔چلو دیکھیں!

کہانی کا ماخذ:آم کا درخت

موضوعات: دوستی، محبت، قدرتی ماحول، جذبات و احساسات

موزوں برائے:ہائر پرائمری،جماعت ۴،جماعت ۵،جماعت ۶،جماعت ۷

تعلیمی مقاصد:

  1. طلباء کہانی سنیں گے اور اس کو سمجھ کر بولنے کی کوشش کریں گے۔
  2. طلباء آم کے درخت کے فوائد، ذائقے اور درخت سے لگاؤ کے بارے میں جانیں گے۔
  3. طلباء میں درخت اگانے کی مہارت پیدا ہوگی۔
  4. طلباء آم کے درخت کے بارے میں سائنسی عقائد کو جانیں گے اور ان پر گفتگو کریں گے۔
  5. طلباء آم کے مختلف اقسام سے واقف ہوں گے اور ان کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔
  6. اس کہانی کے ذریعے طلباء دوستی، محبت، اور قدرتی ماحول سے متعلق سیکھیں گے۔

کمرۂ جماعت کی سرگرمیاں:

یہاں کچھ طریقے ہیں جن سے آپ اس کہانی کو اپنی کلاس میں لے جا سکتے ہیں۔

'قبل از سننے' کی سرگرمیاں:

  1. 'طلباء سے درج ذیل سوالات کیے جا سکتے ہیں۔'
    • ہمارے اطراف و اکناف ماحول میں کیا کیا پایا جاتا ہے؟
    • چند پودوں کے نام بتائیں۔
    • پھلوں کا بادشاہ کون ہے؟
  2. بحث و مباحثہ:طلباء سے آم کے درخت کے فوائد، ذائقے، اور مختلف اقسام پر بات کریں۔

سننے کے دوران کی سرگرمیاں:

پھلوں کے جھلکی کارڈس:مختلف پھلوں کے جھلکی کارڈس دکھا کر ان کی پہچان کرائیں اور پھلوں کے نام لکھنے کی مشق کرائیں۔

  1. واقعات کی ترتیب:آم کے درخت کا چارٹ آویزاں کریں، جس میں طوفان کا منظر دکھایا جائے۔ طلباء سے کہانی کے کلیدی واقعات کو ترتیب دینے کی ترغیب دیں کریں۔
  2. کہانی میں وقفہ:کہانی کو اس وقت وقفہ دیں جب آم کا درخت طوفان سے گر جاتا ہے اور طلباء سے پوچھیں کہ آگے کیا ہوا؟ ان سے پیشین گوئی کریں کہ آگے کیا ہو سکتا ہے۔

سننے کے بعد کی سرگرمیاں:

    1. متبادل انجام:طلباء کو کہانی کا متبادل انجام بنانے کا چیلنج دیں۔ مثال کے طور پر، ایک آم کا درخت طوفان سے گر جانے کے بعد کیا کیا جا سکتا ہے؟ اگر آپ گڈو میاں کی جگہ ہوتے تو کیا کرتے؟ طلباء اپنے متبادل انجام کا اشتراک کریں اور اس پر گفتگو کریں کہ کیسے مختلف انجام کہانی کے پیغام کو تبدیل کر سکتے ہیں۔
    2. کہانی دوبارہ سنانا:طلباء کو چھوٹے گروپوں میں تقسیم کریں اور کہانی کو اپنے الفاظ اور اندازِ بیان میں دوبارہ سنانے کو کہیں
    3. اداکاری:ایک طالب علم گڈو میاں کے کردار کی اداکاری کرکے دکھا سکتا ہے جب آم کا درخت گر جاتا ہے۔:
    4. تمام طلباء کو ایک ساتھ آم کے درخت لگانے کی سرگرمی میں شامل کریں۔"آؤ بچوں پیڑ لگائیں سب مل کر" گانا گائیں۔طلباء کو آم کا درخت اتار کر رنگ بھرنے کو کہیں، اور اس کے فوائد اور خصوصیات پر گفتگو کریں۔
    5. سماجی مسئلے کا حل:طلباء سے درخت گر جانے پر دوبارہ لگانے کے حل پر گفتگو کریں۔
    6. جذبات کی شناخت:طلباء سے ماحول اور درخت سے لگاؤ کے بارے میں بات کریں۔
    7. کہانی سے متاثر فن: طلباء سے کہیں کہ وہ کہانی میں بیان کی گئی صورتحال کی بنیاد پر ایک تصویر بنائیں۔ مثلاً وہ آم کے درخت کو طوفان کے بعد گرنے کا منظر، گڈو میاں کا آم کی گٹھلی بو دینے کا منظر، یا نیا درخت اگانے کا منظر بنا سکتے ہیں۔ طلباء کو ان مناظر میں رنگ بھرنے کے لیے کہا جائے تاکہ وہ اپنے جذبات کا اظہار کر سکیں۔
    8. ایک اور سرگرمی یہ ہو سکتی ہے کہ طلباء سے کہیں کہ وہ آم کے درخت کی تصویر بنائیں اور اس میں مختلف قسم کے آموں کو شامل کریں۔ اس کے ساتھ ہی، انہیں آم کے درخت سے اپنے تعلق یا کسی یادگار لمحے کو اپنی تصویر میں دکھانے کا چیلنج دیں۔ اس آرٹ ورک کو کلاس روم میں نمائش کے لیے رکھا جا سکتا ہے، اور ہر طالب علم سے اپنے کام کے بارے میں مختصر وضاحت دینے کے لیے کہا جا سکتا ہے، تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکیں۔

'کتاب' سے جوڑنا:

مذکورہ موضوع پر مبنی نصابی کتاب کے اسباق سے انہیں جوڑا جا سکتا ہے۔