ایمن کا بستہ (آڈیو کہانی )سرگرمی صفحہ

From Karnataka Open Educational Resources
Jump to navigation Jump to search

یہ سرگرمی صفحہ طلباء کے زبان سیکھنے کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل آڈیو کہانیوں کو ایک تعلیمی آلے کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

تعارف:

یہ کہانی ایمن کے بستے کی ہے جس میں خود بستہ اپنے دن بھر کی روداد سناتا ہے۔

کہانی کا ماخذ: پرتھم اسٹوری ویور

موضوعات:اسکول کی اشیاء، روزانہ کا معمول، نظم و ضبط

موزوں برائے:ہائر پرائمری جماعت ۴،جماعت۵،جماعت ۶،جماعت ۷

تعلیمی مقاصد:

  1. طلباء کہانی سنیں اور سمجھنے کی کوشش کریں۔
  2. طلباء کہانی کی بنیاد پر اسکول کی اشیاء اور روزانہ کے معمول پر گفتگو میں شامل ہو سکیں۔
  3. طلباء تخلیقی طور پر سوچ سکیں اور زبانی / تحریری اظہار کر سکیں۔
  4. طلباء اپنی زندگی سے تعلقات قائم کریں اور اپنے خیالات / تجربات کا اشتراک کریں۔
  5. طلباء گفتتگو کرنے میں اعتماد محسوس کریں کہ انہیں کہانی میں کیا پسندہے / ناپسند ہے۔

کمرۂ جماعت کی سرگرمیاں:

یہاں کچھ طریقے ہیں جن سے آپ اس کہانی کو اپنی کلاس میں لے جا سکتے ہیں۔

'قبل از سننے' کی سرگرمیاں:

آڈیو کہانی میں مشغول ہونے سے پہلے، اپنے طلباء کو ان سرگرمیوں میں شامل کریں جو ان کی سننے کی مہارتوں اور توجہ کو بڑھانے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

  1. تصویری سوالات:
    • شارپنر دکھا کر سوال: "یہ کیا ہے؟ آپ اسے کس کے لیے استعمال کرتے ہیں؟"
    • پنسل دکھا کر سوال: "یہ کس کام آتی ہے؟ آپ کے بستے میں کتنی پنسلیں ہیں؟"
    • اسکول کی تصویر دکھا کر: "اس تصویر میں آپ کو کیا نظر آتا ہے؟
  2. گھنٹی کی آواز سنا کر سوالات: 'گیت۔ٹن ٹن ٹن ،سنو گھنٹی بجی اسکول کی اسکول تم کو پکارے ،یہ گیت سنایا جاسکتا ہے۔'
    • "ٹن ٹن ٹن" کی آواز سن کر طلباء سے پوچھیں: "یہ آواز سن کر آپ کو کیا یاد آتا ہے؟ آپ اسکول جانے کے لیے کون کون سی چیزوں کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟"

سننے کے دوران کی سرگرمیاں:

جب طلباء آڈیو کہانی سن رہے ہوں، تو انہیں ان متعامل سرگرمیوں کے ساتھ مشغول رکھیں۔

  1. وقفہ اور سوالات:
    • جب ایمن بستہ چھوڑ کر جاتی ہے، طلباء سے پوچھیں: "آپ اپنے بستے کو کیسا رکھتے ہیں؟"
    • جب ایمن گھر پہنچتی ہے، سوال کریں: "گھر جا کر ایمن اپنے بستے کے ساتھ کیا کرے گی؟"
  2. بستے کی ترتیب:طلباء کو کہیں کہ وہ اپنے بستے کی ترتیب کا تصور کریں اور پھر پوچھیں: "آپ اپنے بستے میں کون کون سی چیزیں رکھتے ہیں؟"

سننے کے بعد کی سرگرمیاں:

جب طلباء نے آڈیو کہانی سن لی ہو، تو ان کی سمجھ کو مضبوط کریں اور ان کی تعلیم کو ان سرگرمیوں کے ساتھ بڑھائیں۔

  1. کرداروں کی وضاحت:طلباء کو دو گروپوں میں تقسیم کریں:ایک گروپ ایمن کے کردار پر بحث کرے۔دوسرا گروپ ایمن کے بستے پر بات کرے۔ہر گروپ اپنے خیالات کا تبادلہ کرے کہ انہیں ایمن اور اس کے بستے کے بارے میں کیا پسند آیا۔
  2. تصویری کام:طلباء کو ایمن کے بستے کی ڈرائنگ بنانے دیں اور اس کے ساتھ اپنی پسندیدہ اسکول کی اشیاء بھی دکھائیں۔
  3. ڈرامائی پیشکش:دو طلباء ایمن اور اس کے بستے کا کردار ادا کریں اور کہانی کو ڈرامائی انداز میں کلاس کے سامنے پیش کریں۔
  4. سبق آموزی:طلباء سے پوچھیں کہ انہوں نے اس کہانی سے کیا سیکھا؟ اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

کتاب سے جوڑنا:

مذکورہ موضوع پر مبنی نصابی کتب کے اسباق سے انہیں جوڑا جا سکتا ہے۔